آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس، ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس، ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غورراولپنڈی:

(یکم اکتوبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےآئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلیجینس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی اور آرمی چیف نے چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے