اسلام آباد دھرنا، چیف جسٹس بھی برہم،نوٹس لے لیا

اسلام آباد : جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی کے سنگم پر جاری مذہبی جماعت کے دھرنا کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کے معاملہ کا سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔ عدالت عظمیٰ نے سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، جب کہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردئیے گئے۔

جاری کردہ نوٹس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا ہے کہ بتایا جائے عوام کے بنیادی حقوق کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور راول پنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا آ ج سولہویں روز بھی جاری ہے۔ جڑواں شہروں کے عوام کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،حکومت اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کے لیے ایک اورکمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت سے مذاکرات، عدالتی ہدایات بھی دھرنا ختم کرانے سے قاصر ہیں۔گزشتہ روز مذاکرات کے دو راؤنڈ زکار گر ثابت نہ ہوئے اور صورت حال جوں کی توں برقرار ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ بھی فیض آباد انٹڑ چینچ پر دھرنے کا نوٹس لے چکی ہے، تاہم ہٹ دھرم دھرنے والوں کی ہٹ دھرمی چوں کی توں برقرار ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے