اسلام آباد میں آپریشن کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

اسلام آباد میں دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ مذہبی جماعت لبیک یا رسول اللہ نے پیر کو ملک میں شڑ ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔

اسلام آباد میں دھرنا دینے والی مذہبی جماعت لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں پیر کو ملک میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

ادھر اسلام آباد میں اتوار کی صبح احساس عمارات کی حفاظت کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں کی صورت حال کچھ یوں ہے۔

صوبہ سندھ

کراچی میں احتجاجتصویر کے کاپی رائٹEPA

نامہ نگار ریاض سہیل نے بتایا کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے ساتھ ساتھ ٹاور اور سہراب گوٹھ کے مقام پرصبح سے دھرنے جاری ہیں۔ شہر میں اتوار کو موبائل مارکیٹ اور بولٹن مارکیٹ سمیت کچھ دکانیں کھلی تھیں تاہم شہر میں بیشتر کاروبار بند ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔

کراچی میں سنیچر کو شہر میں 30 سے زائد مقامات پر دھرنے دیے گئے تھے، نرسری اور صدر میں تصادم اور جھڑپوں میں 27 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ سنیچر کی شب کمشنر آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ انتظامیہ تحریک لبیک یارسول اللہ کو یقین دہانی کرانا چاہتی ہے کہ ان کے اس دھرنے میں حکومت کسی بھی طور پر کوئی دخل اندازی نہیں کرنا چاہتی تاوقتہ دھرنے کے شرکا قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد اور میرپورخاص میں بھی احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے