اسپین میں حملے، 13 ہلاک 50 زخمی، متعدد یرغمال

گھس کر متعدد افراد کو یرغمال بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسیپن کے شہر بارسلونا میں واقع سیاحتی مقام رمبلاس میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا اور حملہ آور (ڈرائیور) نے تیزرفتار وین ہجوم پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں اب تک 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مقامی پولیس کے مطابق حادثہ بہت بڑا ہے جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے اور ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو متاثرہ مقام اور عوامی مقامات پر جانے سے روک دیا اور ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کی مدد سے امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

مقامی پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کڑی قرار دیا ہے۔

بارسلونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد جاں بحق ہوگیا۔

دوسرا واقعہ

دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مسلح افراد نے ہوٹل میں داخل ہوکر متعدد افراد کو یرغمال بنالیا، پولیس نے ہوٹل کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی سے دہشت گرد حملوں کے لیے گاڑیاں استعمال کررہے ہیں اور وہ ہجوم پر گاڑی چڑھا دیتے ہیں، ایک سال کے دوران یہ حملے لندن، برلن اور فرانس میں پیش آئے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے