الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا۔ الیکشن کمیشن کی نئی فہرست میں ن لیگ کے صدر کا عہدہ خالی دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو بطور پارٹی صدر بھی سیاسی سرگرمیوں کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔

آج الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے بھی نواز شریف کا نام ہٹا دیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ نے قائم مقام صدر کے لیے سردار یعقوب ناصر خان کے نام پر اتفاق کرلیا۔

پارٹی انتخابات کے بعد شہباز شریف کو جنرل کونسل کے اجلاس میں ن لیگ کا آئندہ صدر منتخب کرلیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے