امریکی انتخاب میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سمیت3افراد پرفردجرم عائد

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت صدرٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج پال مینافرٹ سمیت تین افراد پرفردجرم عائد کردی گئی جبکہ روس نے گزشتہ دو برسوں کے دوران بارہ کروڑسے زائد امریکیوں کوپیغامات بھیجے۔

تفصیلات کے مطابق روس پر امریکی صدارتی مہم میں مداخلت کا الزام ثابت ہوگیا ، صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران صدرٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم کے انچارج سمیت تین افراد پرفردجرم عائد کردی گئی۔

تاہم روس نے صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب روس نے گرشتہ دوبرسوں میں بارہ کروڑ سے زائد امریکیوں کو پیغامات بھیجے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مطابق صدارتی انتخاب سے پہلے اوربعد میں روس نے امریکیوں کے لئے اسی ہزارپیغامات نشر کئے، ان پیغامات میں زیادہ ترسیاسی تھے۔

خیال رہے کہ مینافرٹ  پچھلے سال جون سے اگست کے دوران ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم کے منیجر تھے۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے