آئی ایم ایف کا پاکستانی معشیت میں بہتری اور بھارتی معشیت میں سست روی کی پیش گوئی

نیویارک : عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی، جس میں پاکستانی معشیت میں بہتری جبکہ بھارتی معشیت میں سست روی کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستانی معشیت میں بہتری متوقع ہے، معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد تک رہے گی جبکہ دوہزار اٹھارہ میں یہ بڑھ کر پانچ اعشاریہ چھ فیصد ہوجائے گی۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، مہنگائی کی وجہ روپے کی قدر میں متوقع کمی بنےگی۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے