آپریشن ردالفساد: اورکزئی اور مہمند ایجنسی سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی اور مہمند ایجنسی میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا جب کہ 6 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کا آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فورسز ملک کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کے علاقے پلندرہ میں کارروائی کی جس میں خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز، راکٹ، دستی بم، ڈیٹونیٹرز اور مختلف بور کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی میں ایف سی خیبرپختونخوا نے اورکزئی ایجنسی میں سرچ آپریشن کیا جس میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے راکٹ، مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سرچ آپریشن دہشت گردوں کی کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جہاں سے مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے