این اے ایک سوبیس: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

اہور: این اے ایک سوبیس کے ضمنی انتخاب میں صبح آٹھ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک بلا تعطل ووٹنگ کا عمل جاری رہا۔ اس حلقے میں ٹرن آئوٹ پچیس فیصد کے قریب رہا۔

شام پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہوا تو ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔ شیر،بلا اور تیر میں سے کون بنے گا فاتح اس کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا جبکہ غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

کئی پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جبکہ پولنگ کے دوران کئی مقامات پرلیگیوں اور کھلاڑیوں میں جھگڑے بھی ہوئے۔ فاطمہ جناح پولنگ اسٹیشن پرکارکنان لڑپڑے جس کے بعد رینجرزنے صورتحال پر قابوپایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے