این اے 120: ووٹوں کی گنتی جاری، عوام نتائج کے منتظر

پاکستان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس ضمنی انتخاب میں 32 آزاد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

٭ کیا این اے 120 کی تاریخ بدلے گی؟

٭ لاہور میں نون لیگ کا کڑا امتحان

٭ مذہبی جماعت کی سیاسی جماعت اور آزاد امیدوار

لاہور میں صبح سے دوپہر بارہ بجے تک ٹرن آؤٹ کافی کم رہا۔ ماہرین کے خیال ہے کہ اگرچہ ضمنی انتخاب ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا معمول ہے لیکن اس حلقے میں انتخاب کی اہمیت کے لحاظ سے اب تک کا ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

اس کی ایک وجہ چھٹی کے دن کو بھی قرار دیا جا رہا ہے تاہم بعد دوپہر پولنگ سٹیشنز کے باہر لوگوں کی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے