بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

bilawal bhutto

 

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے اور پیلٹ گنز کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہیدبھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہماراعزم اٹل ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کیمیائی اسلحہ،پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیرکےعوام بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا شکار ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی کی کشمیر ایشو کو بالائے طاق رکھنے کی سازش ناکام بنائیں گے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کواجاگرکرینگے، شہید بھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم اٹل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے