بھارت میں کشیدہ حالات کے پیش نظر دوستی بس سروس آج بھی معطل

ھارتی ریاست ہریانہ میں کشیدہ حالات کے باعث دوستی بس سروس آج بھی معطل ہے۔

بھارت میں سکھوں کے روحانی پیشوا گورو گرمیت سنگھ کی گرفتاری کے بعد ریاست ہریانہ میں کشیدہ حالات کے پیش نظر بھارت کی درخواست میں معطل کی گئی دوستی بس سروس آج بھی نہیں چلے گی۔

دوستی بس حکام کے مطابق نئی دلی بس سروس بھارتی درخواست پر 25 اگست کو معطل کی گئی تھی اور آج بھی بس نہیں چلے گی۔

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

سمجھوتا ایکسپریس لاہور سے 40 مسافروں کو لے کر واہگہ بارڈر روانہ ہوئی جو بھارت کے علاقے اٹاری تک جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گورو گرمیت سنگھ کو دو خواتین کو زیادتی کا نشانے بنانے کے مقدمے میں آج سزا سنائی جائی گی جس کے پیش نظر کشیدگی کا خدشہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے