بیوروکریٹ کا کام ملک کی خدمت کرنا ہے، شریف خاندان کی نہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پنجاب کی بیوروکریسی میں ہلچل اور احتجاج پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوروکریٹ کا کام ملک کی خدمت کرنا ہے، شریف خاندان کی نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد ہڑتالیں اور پوسٹروں کی مہم شروع ہوگئی، احد چیمہ نہ ہوا نیلسن منڈیلا ہوگیا’۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ‘احد چیمہ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے، یہ ایسا آدمی تھا جو اربوں کے منصوبے دیکھ رہا تھا’۔
اپنے کینسر ہسپتال کی لاگت سے موازنہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احد چیمہ پر 14 ارب روپے کے آشیانہ ہاو¿سنگ منصوبے میں گھپلوں کا الزام ہے جبکہ پشاور میں شوکت خاتم میموریل کینسر ہسپتال 4 کروڑ میں بنا، حالانکہ ایک کینسرہسپتال کافی مہنگا ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے چن کر اپنے خاص بیوروکریٹس اداروں میں بٹھائے ہوئے ہیں، جن میں فواد حسن فواد، آفتاب سلطان، قمر زمان چوہدری، زاہد سعید، سبطین فضل علیم اور دیگر شامل ہیں۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے