بی جے پی نے دیپکا کے سرکی قیمت 10 کروڑکردی

بھارتی فلم پدماوتی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ انتہاپسند بی جے پی رہنما نےفلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اوردپیکا پڈوکون کے سر کی قیمت دس کروڑ لگا دی۔

انتہا پسند ہندوایک بارپھر اپنے پرانے حربوں پراترآئے۔ بھارتی فلم پدما وتی کی ریلیز میں حائل مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں۔ہریانہ سے انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کے چیف میڈیا کو آرڈینیٹر سورج پال آمو نے فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اوردپیکا پڈوکون کے سر کی قیمت دس کروڑ لگا دی۔۔۔

یہی نہیں انتہا پسند رہنما نے فلم میں علاوالدین خلجی کا کردار ادا کرنے والےاداکار رنویر سنگھ کو بھی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دے ڈالی۔

اس سے پیشتر میرٹھ سے اکھیل بھارتیہ شتریا یوا مہا سبھا کے صدر ٹھاکر ابھیشک سوم نے سنجے لیلا بھنسالی اوردپیکا پڈوکون کے سرکاٹ کر لانیوالےکیلئے5 کروڑروپےانعام کا اعلان کیا تھا۔

انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے پیش نظر فلم پدما وتی کی ریلیز بھی ملتوی کر دی گئی ہے جو یکم دسمبر کو ریلیز کی جانی تھی۔

ممبئی پولیس نےدھمکیوں کے تنظر میں سنجے لیلا بھنسالی اوردپیکا پڈوکون کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے