جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا: ایئر چیف مارشل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے جوانوں اور افسران سے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، قوم کی توقعات پر پورا اترنے پراللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔

 دورے کے دوران پاک فضائیہ کے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر ناز ہے، خدا کے سامنے سجدہ ریز ہیں جس نے ہمیں سرخرو کیا اور ہم قوم کی امیدوں پر پورا اترے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے