رشی کپور نے پاک بھارت تعلقات حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی

 

رشی کپور نے پاک بھارت تعلقات حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی

پوری دنیا اپنے اپنے مسائل حل کر رہی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کر سکتے، رشی کپور۔ فوٹو: فائل

پوری دنیا اپنے اپنے مسائل حل کر رہی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کر سکتے، رشی کپور۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے تجویز پیش کردی۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اپنے منفی رویئے اور عدم برداشت کی وجہ سے کبھی پاکستان کے خلاف بھڑاس نکالتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی پاکستان دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کرتے ہیں تاہم اداکار نے اس بار پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہنا ہے کہ ’ خوش نصیب ہوں کہ میں اُس وقت پیدا ہوا جب روس اور چین میں کمیونزم نظام کا خاتمہ ہوگیا، جنوبی افریقا میں کالے اور گوروں کے درمیان امتیازی فرق کو کچل دیا گیا، مشرقی اور مغربی جرمنی کی دیوار گرا کر جرمنی کو متحد کردیا گیا اور میں نے یہ بھی دیکھا کہ آج شمالی کوریا اور امریکا مل بیٹھ کر مسائل پر بات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے