زرداری پہلےکسی اورکی اینٹ سےاینٹ بجانےپرتلےتھے

لاہور : سینیر وزیر پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عوامی ریفرنڈم2018میں ہوگا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو شکست ہوئی،

قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن نے بل کی حمایت کی، بل پارلیمنٹ میں پاس ہوا، پارلیمنٹ میں شکست کے بعد مخالفین عدالت جا رہےہیں، یہ لوگ عوام میں بھی شکست خوردہ ہیں، یہ ہر معاملےمیں عدالتوں کو گھسیٹ رہے ہیں۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید محاذ آرائی نہیں، زرداری پہلےکسی اور کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر تلے ہوئے تھے، وہ اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر کمربستہ ہیں، نوازشریف کا مقابلہ ضرور کریں لیکن اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے