زینب کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے: آئی جی پنجاب کی جے آئی ٹی کو ہدایت

لاہور: آئی جی پنجاب نے زینب کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو جلد از جلد کیس منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب عارف نواز کی سربراہی میں قصور واقعے پر جے آئی ٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی سربراہ محمد ادریس اور آر پی او شیخو پورہ ذوالفقار حمید سمیت دیگر نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں زینب قتل کیس کے ملزم عمران سے کی گئی تفتیش پرپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی کو کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے تمام کیسز کی تفتیش کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کیاجائے، تفتیش میں جدید اور روایتی طرز پر تمام شواہد کاجائزہ لیا جائے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے قاتل عمران نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جس میں اس نے مزید بچیوں سے بھی زیادتی کا اعتراف کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے