سمندری طوفان سے مالی نقصانات کا حجم 180 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے

سمندری طوفان سے مالی نقصانات کا حجم 180 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے

 

ہوسٹن: سمندری طوفان ہاروی سے امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے مالی نقصانات کا حجم 180 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بات ٹیکساس کے گورنر نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ 25 اگست کو ریاست کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ہاروی گذشتہ 50 سال کا شدید ترین طوفان تھا جس سے 50 افراد ہلاک، دس لاکھ بے گھر اور دو لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا۔ یہ نقصان 2005ء میں آنے والے سمندری طوفان کترینہ اور 2012ء میں آنے والے سمندری طوفان سینڈی کے نقصان سے زیادہ ہے۔

امریکی حکومت نے ہاروی سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لئے کانگرس سے ابتدائی طور پر سات ارب 85 کروڑ روپے کی منظوری دینے کی درخواست کی ہے لیکن وزیر خزانہ سٹیون منچن کا کہنا ہے کہ اس رقم کی منظوری کے لئے حکومتی اخراجات کی حد میں اضافے کی منظوری لینا ہوگی جس کے لئے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے