ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری

سلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری کردیا۔

نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی این اے 120 کی نشست پر الیکشن 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔

حلقے سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کی مہم ان کی صاحبزادی مریم نواز چلارہی ہیں جب کہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی مہم میں شریک ہیں۔

جیونیوز کےمطابق الیکشن کمیشن نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) صفدر کو نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے 2 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلقے میں جلسہ (ن) لیگ کی امیدوار کلثوم نواز کے لیے تھا اور کیپٹن (ر) صفدر نے 31 اگست کو حلقے میں جلسے کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے اور وفاقی وزیر پرویز ملک بھی انتخابی مہم میں شرکت سے دستبرداری کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے