عمران خان سپریم کورٹ سے ہمارا مقابلہ کرا رہے ہیں، رانا ثنااللہ

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے ہمارا مقابلہ کرا رہے ہیں۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب سے متعلق جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ احتساب کے نام پر ہمیں ٹارگٹ کیا گیا جس کا انکشاف جاوید ہاشمی نے 2014 میں کیا اور بتایا تھا کہ انہیں عمران نے کہا کہ عدلیہ کے ذریعے نوازشریف کو نکالا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ این اے 120 میں انتخابی مہم کو مریم نواز نے شروع کیا تھا اور یہ ہار جیت اور مارجن کم کرنے کا مقابلہ ہے لیکن عمران خان سپریم کورٹ سے ہمارا مقابلہ کرا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جو بات ہم کرتے ہیں وہ عوام سمجھتے ہیں اور ہم نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کو سازش کے بارے میں بتا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے