فلم ’’پدماوتی‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور ٹریلر نے چند منٹوں میں ہی دھوم مچادی ہے۔

ٹریلر کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹریلر کو یوٹیوب پر اب تک چند منٹوں میں 2 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو فیس بک پر دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شاہد کپور اور فلم کے آفیشل پیج پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

فلم میں دپیکا رانی پدماوتی کے کردار میں نظر آئیں گی اور شاہد کپور ان کے شوہر مہاراول رتن سنگھ کا روپ دھاریں گے جب کہ رنویر سنگھ علاؤ الدین خلجی کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔

فلم نمائش کے لیے یکم دسمبر کو پیش کی جائے گی لیکن اسےشوٹنگ کے آغاز سے ہی مسائل کا سامنا ہے۔

بھارتی ریاست راجھستان کی مقامی تنظیم ’شری راجپوت کرنی سینا‘ نے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم کے سیٹ پر حملہ بھی کیا تھا اور سیٹ کو نذر آتش بھی کیا تھا۔

کرنی سینا کی جانب سے فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور فلم کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن اب کرن جوہر کے توجہ دلانے پر بھارتی وزیر سمرتی ایرانی نے فلم کی پر امن نمائش کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نامور ہدایت کار کرن جوہر نے ایک تقریب میں بھارتی وزیر سے فلم کی پر امن نمائش یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جس پر بھارتی ریاست راجھستان سمیت پورے ملک میں پر امن نمائش کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے