فلپائنی شخص خود کو کاٹنے والے ’’پالتو کوبرا‘‘ کا خون پی کر ہلاک

فلپائن میں سانپوں کے ساتھ کرتب دکھانے کے حوالے سے مشہور شخص کو خود پر حملہ کرنے والے پالتو کوبرا کا خون پینا مہنگا پڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں ایلیس پیٹر لینٹوریو نامی شخس کو ’’کوبرا کنگ‘‘ کہا جاتا تھا کیوں کہ وہ سانپوں کے ساتھ مختلف کرتب دکھاتا تھا اور اگر کوئی سانپ کاٹ لے تو وہ خود ہی اس کا علاج بھی کرلیتا تھا لیکن اس بار ایسا نہ ہوا۔

پیٹر لینٹوریو پالتو کوبرا سانپ کو اپنی موٹر بائیک کے ٹول بکس میں رکھتا تھا لیکن اس بار جب اس نے بکس کو کھولا تو سانپ نے اس کے بائیں ہاتھ پر ڈس لیا۔

لینٹوریو کو اس پر سخت غصہ آیا اور اس نے سانپ کا سر کاٹ کر اس کا سارا خون پی لیا۔ لینٹوریو نے ماضی کی طرح سانپ کے کاٹنے کا علاج اپنے طریقے سے کیا اور اسپتال جانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے