ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات کی تصدیق

 

ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ادارہ شماریات کی تصدیق

inflation

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2017 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.63 اضافے کے ساتھ 3.86 فیصد رہی۔

اس سے قبل جولائی تا ستمبر مہنگائی کی شرح 3.39 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 98 اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصداضافہ ہوا جبکہ صرف ستمبر میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے مکمل اعداد و شمار شامل نہیں کیے گئے۔

اعداد و شمارکے مطابق مرغی، سیب، چائے اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور پیٹرول کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے