مسیحی برادری کرسمس کا تہوارآج مذہبی عقیدت و احترام سے منائے گی

اسلام آباد / کراچی / لاہور : دنیا بھر کی طرح عیسائی برادری برادری کا مذہبی تہوار کرسمس پاکستان میں بھی آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ملک میں بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کےمسیحی پچیس دسمبر کو حضرت عیسٰی کایوم ولادت مناتے ہیں گرجا گھروں میں خصوصی عبادت سےدن کا آغازکیا جاتا ہے۔

پاکستان میں بھی مسیحی براداری اپنے مذہبی تہوار کو منانے کے لئے پرجوش ہے، اس موقع پر گرجا گھروں کے اطراف اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان میں کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، کرسمس پر گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلیے دعائیں مانگی جائیں گی۔

اس کے علاوہ لاہور فیصل آباد، کوئٹہ پشاور اور مختلف شہروں میں بھی کرسمس بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کرلی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال پاکستان ریلوے کی جانب سے مسیحی برادری کے لیے خوبصورت رنگوں سے مزین تحفہ کرسمس ٹرین تیار کی گئی تھی۔

یہ کرسمس ٹرین تین گیلریز اوردو فلوٹس پر مشتمل تھی جن پر جگمگ کرتا کرسمس ٹری اورتہوار سے متعلق اشیاء سجائی گئیں تھیں، اس کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال بھی ٹرین کا حصہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے