مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوسکتا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل امریکا تعلقات پہلے کبھی اتنے بہتر نہیں رہے جتنے آج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کیے جانے والے امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے