ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان کل منایا جائے گا

ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان کل منایا جائے گا

 

اسلام آباد: ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان بدھ کو قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اور نشان حیدر پانے والے شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھانے کے علاوہ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیں بھی ہوں گی۔

لاہور میں علامہ محمد اقبالؒ اور کراچی میں قائد اعظم محمدعلی جناحؒ کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب ہوں گی۔

رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بھی خصوصی تقریبات ہوں گی۔ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید (نشان حیدر) سمیت دیگر شہداء کی آخری آرام گاہوں پر بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے