نواز شریف اور بچوں کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

اسلام آباد : نیب نے نااہل وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی، اسحاق ڈآر کیخلاف بھی ریفرنس دائر ہوگا۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نواز اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز ایون فیلڈ اپارٹمنٹ، عزیزیہ اسٹیل ملز اور دیگر کمپنیوں سے متعلق کل احتساب عدالت میں دائر کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو عہدے سے فارغ  کرتے ہوئے ہمیشہ کیلئے سیاست سے نااہل قرار دے دیا تھا، ساتھ ہی پورے خاندان کیخلاف مختلف مالی معاملات کی تحقیقات کیلئے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے