نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت شروع

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پابند سلاسل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت شروع ہوگئی۔

نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، نواز شریف کے قافلے میں موبائل جیمرز اور ایمبولینس شامل ہیں۔

گزشتہ سماعت میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا تھا کہ امید ہے ہائیکورٹ میں دلائل مکمل ہو جائیں گے، کل کیس زیر سماعت ہونے کے باعث دلائل مکمل نہ ہوسکے۔

بعد ازاں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کل تک کلثوم نواز کی صحت کے لیے دعا کر رہے تھے، آج ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہے۔

خواجہ حارث نے اس سے قبل سماعت پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا سے سوال کیا تھا کہ وہ آرڈر کہاں ہے جس میں والیم 10 سیل یا پیک نہ کرنے کا حکم ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا تھا کہ والیم 10 کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دینی چاہیئے تھی۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اس سے متعلق خواجہ حارث گواہ واجد ضیا سے سوالات نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب کاپیاں دی گئی تھیں تب والیم 10 کے لیے درخواست دے دیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے