نیپرا کا کراچی کے شہریوں کو جھٹکا، فی یونٹ 75 پیسے اضافہ

کراچی : نیپرا نے اہلیان کراچی کو بڑا جھٹکا لگادیا، کے الیکٹرک کے صارفین پر پچھتر پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا، کے الیکٹرک کے لیے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی شرط بھی ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی تو باقاعدگی سے آتی نہیں البتہ ہر ماہ بھاری بھرکم بل ضرور آجاتے ہیں، لیکن اب شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کراچی والوں کے ہاں لائٹ یا آئے نہ آئے، اب بل مزید بھاری بھرکم آئےگا۔ نیپرا نے کراچی والوں کو دھیرے سے زور دار کرنٹ کا جھٹکا ماردیا۔

بجلی کی قیمت میں چپکے سے فی یونٹ پچھتر پیسے کا اضافہ کردیا گیا، بجلی کو ترستے اہلیان کراچی پہلے ہی کے الیکٹرک کے لمبے چوڑے بلوں سے پریشان تھے کہ نیپرا نے بجلی گراکر رہی سہی کسر بھی پوری کردی جس پر شہری بلبلا اٹھے

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے