وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

یویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفد کے ہمراہ لندن سے نیویارک پہنچے جہاں وہ اقوام متحدہ کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور سفارت خانے کے دیگر عملے نے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔

جب کہ لندن سے نیویارک روانگی کے موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ان کے عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے جو ان کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد اب تک سب سے اعلیٰ سطح کے فورم پر خطاب ہوگا۔

وزیراعظم کے چار روزہ دورہ نیویارک کو انتہائی اہم تناظر میں دیکھا جارہا ہے جس میں ان کی امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بھی ملاقات متوقع ہے جب کہ وہ اقوام متحدہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے