وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ہزارہ موٹروے منصوبے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج ہزارہ موٹروے منصوبے کے فیز ون برہان تاشاہ انٹرچینج سیکشن کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج شاہ مقصود ہری پور میں ہزارہ موٹروے منصوبہ فیز ون کا افتتاح کریں گے، برہان سے شاہ مقصود تک ہزارہ موٹروے منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ یہ فیز حویلیاں تک مکمل کیا جانا تھا، جو انسٹھ کلو میٹر پر مشتمل ہے، جو تاخیر کا شکار ہے۔

اس منصوبہ پر بتیس بلین روپے خرچ ہوئے ہیں، رویہ ہزارہ موٹروے برہان تاحویلیاں کی لمبائی تقریباً 57 کلومیٹر ہے، ہزارہ موٹروے پر30 پُل، فلائی اوورز اور 31 انڈر پاسز ہیں، جو چوبیس ماہ میں مکمل کی گئی ہے۔

ہزارہ موٹروے منصوبہ سی پیک منصوبہ کا بھی حصہ ہے، شاہ مقصود تا برہان ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہونے والا سفر اکیس سے چوبیس منٹ میں طے ہوگا۔ یہ خیبرپختونخوا میں ایم 1کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا دوسرا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم سہہ پہر شاہ مقصود پہنچیں گے، جہاں منصوبہ کے افتتاح کے بعد این ایچ اے اورچینی حکام وزیر اعظم کو ہزارہ موٹروے منصوبہ پر بر یفنگ بھی دیں گے۔

وزیراعظم کی آمدکےموقع پرسیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے