گولڈن گلوب75ویں ایوارڈ تقریب میں سب نے سیاہ لباس کیوں پہنے۔۔

75 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، مسوری‘ اور ‘لیڈی برڈ’ کی دھوم رہی۔

‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ’ کو بیسٹ موشن پکچرز (ڈرامہ) کے ساتھ مجموعی طور پر چار ایوارڈز ملے جبکہ ‘لیڈی برڈ’ نے کامیڈی اور میوزیکل کے زمرے میں بہترین موشن پکچرز کے ساتھ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

فلم سیریز ‘بگ لٹل لائیز’ کو ٹی وی کے زمرے میں بہترین ٹی وی سیریز کے ساتھ چار ایوارڈز ملے۔

 

معروف اداکارہ اوپرا ونفری کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں نمایاں خدمات کے لیے ‘سیسل بی ڈی میلے’ ایوارڈ سے نوازا گیا اور ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ان کی تقریر کو لوگوں نے بہت سراہا۔ انھوں نے تقریب کے ‘موڈ’ کی عکاسی کرتے ہوئے کہا ‘افق پر ایک نیا دن ابھرا ہے’۔

75 ویں گولڈن گلوب ایوراڈز کی تقریب لاس اینجلس کے بیورلی ہلز میں ہوئی جس میں ریڈ کارپٹ پر فنکاروں نے سیاہ لباس زیب تن کیے۔

انھوں نے ‘ٹائمز اپ’ مہم کی حمایت میں سیاہ لباس پہنے تھے جو کہ جنسی تشدد اور ہراس کے شکار افراد کی حمایت میں حال میں سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ ہالی وڈ میں جنسی ہراسگی کے معاملات سامنے آنے کے بعد منعقد ہونے والی یہ پہلی بڑی تقریب تھی۔

اداکارہ نکول کڈمین کو بگ لٹل لائیز ٹی وی سیریز کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوراڈ ملا اور اسی زمرے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ایوان میکگریگور کو ‘فارگو’ کے لیے ملا۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے