ٹام کروز ایک بار پھر ’مشن امپاسبل‘ پر

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اپنی مشہور فلم سیریز مشن امپاسبل 6 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پہلی تصاویر جاری کردی ہیں۔

ٹام کروز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری کی جانے والی تصاویر میں فلم کا نام جبکہ ایک منظر پیش کیا گیا ہے۔ یہ ٹام کروز کی انسٹاگرام پر اولین تصاویر بھی ہیں۔

مشن امپاسبل سیریز کی چھٹی فلم کا نام ’مشن امپاسبل ۔ فال آوٹ‘ ہوگا۔ ایک اور تصویر میں ٹام کروز حسب معمول خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے اپنی جان بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سے لٹکے دکھائی رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اس فلم کی شوٹنگ اس وقت روکنا پڑی تھی جب ٹام کروز ایک اسٹنٹ انجام دیتے ہوئے گر پڑے تھے اور اپنا ٹخنہ تڑوا بیٹھے۔ ان کی مکمل صحت یابی کے بعد فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے