ٹیسٹ کرکٹ: یاسر شاہ تیز ترین 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپن

کرنے والی دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جادوگر اسپنر نے کیرئیر کے ستائیسویں میچ میں ایک سو پچاس وکٹیں مکمل کرلیں۔

 

سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے یاسر شاہ کا ایک سو پچاسواں شکار بنے جس کے بعد یاسر شاہ ستائیس میچوں میں تیز ترین ایک سو پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بالر جبکہ دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔


 

لیگ اسپنر نے سابق فاسٹ بالر وقاریونس کا ریکارڈ برابر کیا، انگلینڈ کے فاسٹ بولر سڈنی بارنز تیز ترین وکٹوں کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔


 

پاکستان کے وقار یونس نے بھی یاسر شاہ کے برابر ستائیس میچز میں اتنی ہی وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں۔ یاد رہے کہ یاسر شاہ ٹیسٹ میچ میں تیز ترین پچاس اور پھر ایشیا کے فاسٹسٹ سو وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے