پاکستانی فنکار کی بیٹی فلم مشن امپاسبل کا حصہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کردیا۔ وہ ٹام کروز کی فلم مشن امپاسبل میں شامل واحد پاکستانی ہیں۔

ہالی ووڈ میں کام کرنے والی کم عمر ترین ویژول آرٹسٹ لاریب اپنے والد کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے لیے ایک قابل فخر مثال ہیں۔

لاریب نے صرف 19 سال کی عمر میں ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں کے لیے کام کیا جن میں گوڈزیلا، ایکس مین ڈیز آف دا فیوچر پاسٹ اور گریوٹی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وہ ڈزنی، جارج مائیکل اور رولنگ اسٹون کے اشتہارات جبکہ اولمپک چائنہ اور نائیکے فٹ بال ورلڈ کپ پرومو میں بھی اپنی مہارت کا جادو دکھا چکی ہیں۔

اب لاریب ٹام کروز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’مشن امپاسبل ۔ فال آؤٹ‘ کی ویژول افیکٹس ٹیم کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔

چھوٹی سی عمر میں لاریب کا کامیاب سفر دیکھ کر یہ کہنا مشکل نہیں کہ وہ نہ صرف پاکستان کا نام بلند کرنے کا سبب بنیں گی بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا بہترین تشخص بھی اجاگر کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے