پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے، فواد چوہدری

سلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کو قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ کہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی اندرونی سیاست سے ہم متاثر نہیں ہوں گے، پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے۔

فواد چوہدری نے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے جاری شر انگیزی کے جواب میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی دھمکی میں آنے والا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت اپنے گریبان میں جھانکے، بھارت رافیل اسکینڈل کو دبانے کے لیے ایشو کھڑا کر رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارت اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے، وہ سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے