پاکستان کو بالاکوٹ حملے کی انٹیلی جنس اطلاع مل چکی تھی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت اور اسرائیل کی مشترکہ کاروائی کا پہلے سے علم ہوگیا تھا۔ بھارت کو ہر فورم پر اس طرح کے اقدام نہ کرنے کی تنبیہ کی جاتی رہی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر سطح پر امن کی کوششیں کر رہا ہے تاہم کسی نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے حوالے سے عالمی برادری کو آگاہ رکھے ہوئے ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر غیر ریاستی عناصر کو غیر مسلح کرنے کے لیے مربوط حکمت بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، نینشل ایکشن پلان پر بھرپورعمل کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

دوسری جانب بھارتی فضائیہ کے چیف بریندر سنگھ دھانووا کا کہنا ہے بالاکوٹ میں ہدف کو نشانہ بنایا، ہلاکتیں کتنی ہوئیں، کچھ معلوم نہیں، یہ حکومت بتائے گی، ابھی نندن جہاز اڑانے کے لئے فٹ ہے بھی یا نہیں فیصلہ تفصیلی طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے