پاک بحریہ نے شاندارکارنامہ انجام دےدیا

کراچی : پا ک بحریہ نےکھلے سمندر میں زخمی ہونے والے ہم وطن ماہی گیروں کو طبی امداد کی فراہمی کی۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق ساحل سے 280میل دورماہی گیروں کی کشتی الشہسارکے عملے کوفوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ کشتی الشہسار میں سوار ماہی گیروں میں کچھ زخمی جبکہ ایک ماہی گیر کی ٹخنے کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ نےبتایاکہ پی این ایس عالمگیر نے ہنگامی بنیادوں پر زخمی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں طبی امداد فراہم کی۔

ترجمان پاک بحریہ نےواضح کیاکہ پاک بحریہ ملکی سرحدی دفاع اور انسانی ہمدردی کے آپریشنزکے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔  سماء

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے