کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں 69 پوائنٹس کی کمیکراچی:(یکم اکتوبر 2018) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے دن مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے احتتام پر 100 انڈیکس 69 پوائنٹس کمی کے ساتھ 40 ہزار 929 کی سطح پر بند ہوا۔پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس کمی کا شکار ہوا۔ ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 278 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 40710 کی سطح تک گر گیا۔اس کے بعد اگرچہ مارکیٹ نے خود کو سنبھالا مگر مارکیٹ دن بھر منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے احتتام پر انڈیکس 69 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزر 929 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران مارکیٹ میں سات کروڑ 12 لاکھ 11 ہزار سات سو شئیرز کا کاروبار ہوا جنکی مالیت دوارب 62 کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار آٹھ سو چوالیس رہی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے