کالعدم انصار الشریعہ کے تین اہم دہشتگرد گرفتار

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں کالعدم انصار الشریعہ کے خلاف حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ بلوچستان سے گرفتار مفتی حبیب اللہ کی حیدرآباد میں رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا ہے جبکہ ملتان سے کالعدم انصار الشریعہ کے دہشتگرد طلحہ انصاری کو گرفتار کرلیا گیا۔

کالعدم انصار الشریعہ کیخلاف گھیرا تنگ۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حساس اداروں نے پشین اور کوئٹہ میں کارروائی کے دوران جامعہ کراچی کے پروفیسر مشتاق اور مفتی حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد میں مفتی حبیب اللہ کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضےمیں لے لیں۔ ذرائع کے مطابق مفتی حبیب اللہ کے کراچی اور حیدرآباد میں مدرسے ہیں جبکہ پروفیسر مشتاق اور مفتی حبیب انصارالشریعہ کے اراکین کے اساتذہ ہیں۔

دوسری جانب گلشن کنیز فاطمہ سے فرار طلحہ انصاری کو حساس اداروں نے ملتان میں کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد طلحہ انصاری عبدالکریم سروش کا قریبی ساتھی اور کراچی میں پولیس پارٹی پر حملوں میں ملوث ہے۔ کراچی میں ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد طلحہ انصاری پنجاب فرار ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے