کنگ خان انوشکا اور کترینہ کے ڈرائیور بن گئے، تصویر وائرل

 انوشکا شرما نے بھی یہ تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دو لوگوں کے ساتھ یہ بہت زبردست سواری تھی‘۔

یوں تو بالی ووڈ اداکاروں کا سائیکل پر سفر کرنا کوئی نئی بات نہیں تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی معروف اداکار اپنے ساتھ 2 خواتین اداکارؤں کو بیٹھا کر شہر کی معروف ترین شاہراہ پر بغیر سیکیورٹی کے نکلا ہو۔

 

واضح رہے کہ کنگ خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کنگ خان کے مداحوں کو رواں سال کے دوسرے دن ہی سرپرائز دیا، انہوں نے ’زیرو‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں شاہ رخ خان چھوٹے قد والے شخص (بونے) کا کردار ادا کررہے ہیں۔

آنند رائے ایل نے فلم کا جو پوسٹر شیئر کیا اُس میں درج ہے کہ ’21 دسمبر سے آپ کے پیچھے‘۔ فلم ڈائریکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’زیرو کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی کام کررہی ہیں‘۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے