کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو تاج محل دیکھ کر بچپن کی یاد آگئی

آگرہ: دورہ بھارت پر آئے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مغل فن تعمیر کی عظیم یادگار ‘تاج محل’ دیکھ کر اپنے والد سابق کینیڈین وزیراعظم پیری ٹروڈو اور ان کے 1983 میں کیے گئے بھارت کے دورے کی یاد آگئی۔

واضح رہے کہ پیری ٹروڈو دو مرتبہ (1968 اور 1984) میں کینیڈا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

 تاج محل کے دورے کے موقع پر جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا، ’35 سال قبل جب میں 11 برس کا تھا تو میں اپنے والد کے ساتھ ایک سرکاری دورے پر بھارت آیا تھا اور میں نے نئی دہلی سے تاج محل دیکھنے کے لیے آگرہ کا سفر کیا تھا’۔

ٹروڈو نے بتایا کہ ان کے والد اپنے مصروف شیڈول کے باعث ان کے ساتھ نہیں آ پائے تھے۔

کینڈین وزیراعظم نے مزید بتایا کہ ‘اب اپنے سرکاری دورے پر اپنے بچوں کے ساتھ یہاں آنا بہت خاص ہے اور میں ان لمحات کو بہت انجوائے کر رہا ہوں’۔

  جسٹن ٹروڈو اپنی اہلیہ صوفی گریگوئر اور تینوں بچوں زیویئر، ایلا گریس اور ہیڈرین کے ساتھ اتوار کو صبح 10 بجے تاج محل دیکھنے آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے