علی ظفر نے میشا شفیع کو 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

معروف گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرنے پر 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کو 100 کروڑ کا قانونی نوٹس بھیجوادیا۔ جس میں کہا گیا کہ میشا شفیع نے عورت ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مجھے بدنام کیا اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے مجھ پر جنسی ہراسگی کا جھوٹا الزام لگایا۔

لیگل نوٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ گلوکارہ نے 15 دن میں جھوٹے الزامات کی معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ گلوکار کی جانب سے بھیجا گیا لیگل نوٹس گلوکارہ میشا شفیع کے گھر موصول ہوگیا ہے۔

علی ظفر نے تین سینئر وکلا کی وساطت سے لیگل نوٹس بھجوایا جس میں سینئر وکلا میں علی ظفر کے سسر علی سبطین فضلی شامل ہیں جب کہ خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ اور ممبر پنجاب بار رانا انتظار شامل ہیں۔

دوسری جانب میشا شفیع نے بھی علی ظفر کے ساتھ قانونی جنگ لڑنے کے لیے مکمل تیاری کرتے ہوئے قانونی مشیروں کا تقرر کرلیا۔

Share this on...Share on FacebookEmail this to someonePrint this page

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گذشتہ شمارے