لاہور : اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے ناصرجمشید پر ایک سال کی پابندی لگادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرےا یڈیشن میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر پیش رفت سامنے آئی ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پر مرکزی ملزم کے طور پر پیش کئے جانے والے ناصر جمشید پر ایک سال کی پابندی عائد کردی۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید پر اسپاٹ فکسنگ کا چارجز نہیں لگائے گئے ہیں بلکہ کیس میں تعاون نہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ناصرجمشید پر پابندی کا فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ ناصرجمشید پر پابندی عدم تعاون کی شق کے تحت لگائی گئی جبکہ ان پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ ناصر پر پابندی کا اطلاق رواں سال فروری سے ہوگا، پابندی کے دس ماہ وہ گزار چکے ہیں، صرف دو ماہ بعد ان کی پابندی ختم ہوجائے گی۔

بھارت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ کی

Read more
Page 1 of 1112345...10...Last »
گذشتہ شمارے